اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی اتحاد نے جنگ بندی کے دعووں کے بر خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے صوبے الحدیدہ پر ڈرونز اور جنگی طیاروں نے 16 مرتبہ پروازیں کیں جبکہ 14 مرتبہ توپخانوں کے گولے اور میزائل داغے گئے۔ اسکے علاوہ متعدد بار بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے حملے کر کے جنگ بندی کی ’نام نہاد‘ جنگ بندی کی دھجیاں اڑا دیں۔
یاد رہے کہ سوئیڈن میں صنعاء اور ریاض کے وفد کے مابین 18 دسمبر 2018 کو الحدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲